پی ٹی آئی کی حکومت ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھے گی ‘ چوہدری مسعود احمد

پی ٹی آئی کی حکومت ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھے گی ‘ چوہدری مسعود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدنے کہاہے کہ عوام نئے پاکستان میں جلد ہی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ایک مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ،عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں انشاء اللہ عوامی توقعات پر پورا اترینگے ،عوام کو جلد اور فوری ریلیف کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں عمران خان اب قوم کی آوازبن چکے ہیں، ملکی خوشحالی وترقی کے لیے ایجنڈے پریکسوہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کی ترقی وخوشحالی کومقدم رکھے گی، صوبہ میں گڈگورننس، میرٹ، شفافیت، کفایت شعاری اورسادگی پی ٹی آئی کاشعارہے۔ ان خیالات کاظہارانہوں نے آئی ایس ایف کے ضلعی صدرسلمان احمدچوہدری ودیگرعہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری مسعوداحمدنے کہاکہپاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے اورکرپشن سے چھٹکارادلاناہے انشااللہ عوام کی توقعات پرپورااتریں گے ۔سلمان احمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اقرباء پروری کو ختم کرکے ہر شخص کو اس کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق زندگی کے قومی دھارے میں شامل ہونے اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریگی، اس موقع پرسلمان احمدچوہدری نے ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدکے نوجوانوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پرنائب صدرچوہدری زیشان ودیگربھی موجودتھے۔