پی پی 276،سید جمیل شاہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور،فریقین 19ستمبر کو طلب

پی پی 276،سید جمیل شاہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور،فریقین 19ستمبر کو طلب

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی276سید جمیل شاہ کی دو بارہ گنتی کی درخواست منظور کر کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

الیکشن کمیشن نے فریقین کو 19ستمبر کو طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار حلقہ پی پی276جمیل شاہ بخاری نے الیکشن ٹربیو نل میں فارم 45نہ ملنے اور بوگس فارم کے ذریعہ رزلٹ دینے اور گنتی میں مبینہ طور دھاندلی کے الزامات پر مبنی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی الیکش کمیشن کے کورٹ نمبر ایک کے ججز نے ان کی درخواست منظور کرتے ہو ئے ایم پی اے حلقہ پی پی276اور دیگر فریقین کو19 ستمبر کا طلب کر لیا ہے رابطہ کر نے پر سید جمیل شاہ نے بتایا کہ انہیں مبینہ دھاندلی پر احتجاج پر نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ کئی گھنٹے تک پولنگ کا عمل رو ک کر انکے ووٹروں کو ووت کی کاسٹ سے روکا گیا مبینہ جیت پر 45نمبر فارم نہ دیا گیا اور جھلو پھیر کربوگس فارم پر رزلٹ دیا گیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو بارہ گنتی کا حکم دے دیا جائے گا۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر