ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ ملازمین کا عید پر ایک تنخواہ بونس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ ملازمین کا عید پر ایک تنخواہ بونس نہ ملنے پر ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)محنت کش یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صدر اللہ دتہ لاہوری اور چےئرمین شیخ اسماعیل کی قیادت میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے عید کے موقع پر اعلان کردہ ایک تنخواہ بونس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نہ تو بونس دیا (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

گیا ہے اور نہ ہی اچھا کام کرنے والوں کو ترقی دی گی ہے انھوں نے کہا کہ 85نگران سپر وائزرکو بطور سینٹری ورکر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن تاحال ان کے باضابطہ طور پر آرڈر جاری نہیں گئے جس کے باعث وہ یونین کونسلوں میں باقاعدہ طور پر کام نہیں کررہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عید کے موقع پر ٹھیکیدار استغفارنے جوکام کرائے ہیں ان کی انکوائری کی جائے کیونکہ موقع پر کوئی کام نہیں کیا گیا اور اس میں سیکٹرانچارج ،زون انچارج ملوث ہیں مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کئے جائے ۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے توہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے ۔

مظاہرہ

Back to

مزید : ملتان صفحہ آخر