عوام کو بہتری اور معیاری سفری سہولیات فراہم کریں گے

عوام کو بہتری اور معیاری سفری سہولیات فراہم کریں گے

میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اعلیٰ قیادت نے صوبائی کابینہ میں شامل کر کے جو ذمہ داری (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سونپی ہے انشاء اللہ اپنی انتہائی صلاحتیوں کو بروئے کار لا کر ذمہ داری نبھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ سے کرپشن کے خاتمے اور بیوروکریسی کو عوام کا خادم بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر ٹرانسپورٹ وہ صوبہ بھر کی عوام کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور نگزیب خان کھچی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع وہاڑی کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دیکر جہاں کھچی خاندان کی پارٹی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا ہے وہیں اس فیصلے سے ضلع وہاڑی کی پسماندگی کا بھی خاتمہ ہو گا اور ہم تحریک انصاف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع بھر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بھر پور جدوجہد کریں گے اس موقع پر ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری مبشر حسن خان سگو ، سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی ، شہزاد خان کھچی، محمد اعظم خان گنب، ملک نور محمد کھنڈ، اور دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر