یونین کونسل 42 میں کرپشن ‘ بندر بانٹ کیخلاف ٹھیکیداروں کا عدالت جانیکا فیصلہ

یونین کونسل 42 میں کرپشن ‘ بندر بانٹ کیخلاف ٹھیکیداروں کا عدالت جانیکا فیصلہ

ملتان(سپیشل رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام یونین کونسل 42 سمیت ملتان کے علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر ہونیوالی کرپشن اور ٹھیکیداروں کی بندر بانٹ کیخلاف 7 فرموں کے نمائندے اور ٹھیکیداروں نے عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ یونین کونسل 42 میں چیئرمین(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

عباس ارائیں اور سیکرٹری عدنان قیصر نے ملی بھگت کر کے 25 لاکھ روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیدار کو الاٹ کر دئیے ‘ جس پر 9 ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز کے دوران شامل نہیں کیا گیا ۔ ٹھیکیداروں کے مطابق درجنوں سکیموں میں ایسے منصوبے شامل کیے جا رہے ہیں جن پر پہلے کام مکمل کیا جا چکا ہے اور صرف فرضی کام ظاہر کر کے رقوم نکلوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ رانا توقیر کنسٹرکشن کمپنی ‘ نباز برادرز ‘ زیڈ ایچ بی کنسٹرکشن کمپنی ‘ ایم ایم محبوب کنسٹرکشن کمپنی ‘ تیمور اینڈ سنز سمیت فرموں کے نمائندوں اور ٹھیکیدار آج ڈپٹی کمشنر ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ‘ چیئرمین یوسی 42 اور سیکرٹری یوسی 42 کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے ۔

رجوع

مزید : ملتان صفحہ آخر