ملکی استحکام مقدم ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں : یوسف رضا گیلانی

ملکی استحکام مقدم ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں : یوسف رضا ...

مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے ضلعی جنرل سکریٹری مظفرگڑھ ملک مظہر کے ساتھ اپنی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

رہائش گاہ گیلانی ھاوس میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہماری ہار حالیہ الیکشن میں Love میرج نہیں ایرنج میرج تھی انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد میں نے پپلز پارٹی کی حکومت میں رکھا تھا جسکو ن لیگ کی حکومت نے التواء4 میں ڈال کر ادھورا چھوڑ دیا تھا جبکہ اس منصوبے کا کریڈٹ موجودہ حکومت لینے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کے جتنے بھی منصوبے ہیں ان کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے جیسے ایٹمی پروگرام ھو، میزائل پروگرام ھو، سی پیک منصوبہ ھو یا دیا میر بھاشا ڈیم ھو انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھاشا ڈیم منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مجھکو سیکورٹی رسک کا ڈراوا دے کر سنگ بنیاد سے روکا گیا مگر میں نے اپنی جان کی پرواء نہ کرتے ہوئے اپنے دس وزراء کے ہمراہ جا کر ملک اور قوم کی بقاء کی خاطر سنگ بنیاد رکھا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی استحقام اور جمہوریت کی بقاء4 کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کیاہے۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر