گھریلو حالات سے دلبرداشتہ25 سالہ خاتون کی خودکشی کی کوشش

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ25 سالہ خاتون کی خودکشی کی کوشش

ملتان( وقائع نگار) 25 سالہ خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی کر خودکشی کی کوشش کر ڈالی ۔ نواب پور کے قریب 3 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں جا گرا جبکہ ٹریفک(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بنیادی مرکز صحت 5 فیض کے قریب کی رہائشی 25سالہ ناصرہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلا سپرے پی لیا ۔ حالت غیر ہونے پر نشتر داخل کروا دیا گیا جبکہ نواب پور کے علاقے میں 3 سالہ بچہ محمد اکرم کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں جا گر ‘ اس کو بحفاظت نکال کر طبی امداد کے بعد نشتر داخل کروا دیا گیا ہے ۔ ٹریفک کے مختلف حادثات میں علی رضا ‘ گل محمد ‘ عباس ‘ صائم ‘ اﷲ دتہ ‘ آصف ‘ عمر ‘ خالدہ ‘ احسن ‘ عابد ‘ قمر ‘ لطیف و دیگر کو زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر