محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر شریف فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ دوست محمد مزاری

محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر شریف فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ دوست ...

مٹھن کو ٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) محمد

(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

صفدر کو پیرول پر رہائی دے کر بڑیے پن کا ثبوت دیا ہے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پرہم میاں برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خا ن مزا ری نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تر قی کیلئے تحریک انصاف کی حکومت انقلا بی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے عوام کو بھر پور ریلیف فرا ہم کر یگی جنو بی پنجاب صو بہ کے قیا م کو عملی جا معہ پہنایا جا ئیگا وز یر اعظم عمرا ن خا ن ملک وقوم کی تقدیر بد لنے کیلئے کو شا ں ہیں وزیر اعظم نے پا کستان میں نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیمز فنڈ جمع کر نے کا اعلان کر کے پو ری قوم کے دل جیت لیے ہیں ملک کے اندر اور با ہر پا کستانی قوم ڈیمو ں کی تعمیر کیلئے بھر پور فنڈز دے رہی ہیڈیمز ہما ری بقا کے لئے ضروری ہیں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پسما ندہ علا قوں کی تر قی کا بھر پور عز م کر رکھا ہے اور جنوبی پنجاب صو بے کے قیا م پر پی ٹی آ ئی حکومت تیزی سے کا م کر رہی ہے ہر شعبے میں عوام کو خصو صی ریلیف دیں گے انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پور سے کر پشن اور لوٹ ما ر کا نظا م ختم کر دیا جائیگا اور سا بق کر پٹ ارکان اسمبلی کی لو ٹ ما ر اور کرپشن کا حسا ب لیا جا ئیگا تما م کر پٹ افراد سے لوٹی ہو ئی قومی دولت وا پس لی جا ئیگی اس موقع پر با بر خا ن مزا ری ، شبا ب خان مزا ری ، ریا ض آصف ، عبد الصمد خان مزا ری ، شکیل الرحمن سعیدی ،محمد صا دق خان مزا ری ،محمد سمیع خان مزا ری ،عد نا ن خان مزا ری ،ند یم خان مزا ری ،نذر حسین مزا ری ودیگر بھی مو جو د تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر