شوہر مشتعل ، بیوی کو مخالف کیساتھ کالا قرار دیکر قتل کرنیکی کوشش

شوہر مشتعل ، بیوی کو مخالف کیساتھ کالا قرار دیکر قتل کرنیکی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماچھی گو ٹھ (نمائندہ خصوصی )ماچھی گو ٹھ :شو ہر نے بیوی کو مخالف کے ساتھ کالا قرار دے کر قتل کر نے کو شش کی ،مخالف سے آٹھ لاکھ بٹورنا چاہتا ہے میری اور میرے تین بیٹو ں کی جان کو خطرہ ہے۔ڈی پی اورحیم یار خان تحفظ فراہم کریں ، ان خیالات کا اظہار چک74این پی ماچھی گو ٹھ کی رہائشی فہمیدہ دشتی زوجہ غلام مر تضی نے ماچھی گو ٹھ میں احتجاج کرتے ہوئے میڈ یا کو بتا یا کہ انہوں نے ڈی پی اورحیم یار خان اطہر وحید کو دی جانیوالی در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شو ہر مخالف سے رقم ہتھیا نے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کی غر ض سے مجھے زبر دستی کالا قرار دے چکا ہے اور مجھے سادہ کاغذ پر طلاق لکھ کر دی ہے کہتا ہے امیر دین کے ساتھ تمہیں کالا کیا ہے مجھے مارنا چاہتا تھا میں نے بھاگ کر جان بچائی اور سچل دشتی کے پاس پناہ لے رکھی ہے اب سچل کے گھر پر بھی حملہ کر دیا ہے میں بال بال بچ گئی ہو ں میرے بچے اس کے قبضے میں ہیں مجھے پیغام بھیج رہا ہے کہ تمہیں مارنے کے بعد تمہارے بچے مار دوں گا میر ی جان بچانے کے ساتھ ساتھ میری بچوں کو تحفظ دیا جائے اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار میر ے شوہرغلام مر تضی اور سسر عبدا لحق دشتی ہو نگے ،فہمیدہ دشتی نے بتا یا کہ ہماری برادری میں دشمنی کا بدلہ لینے اور رقم بٹورنے کے لیے ناحق قتل کر نا معمول کے واقعات ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی سمیت پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کر نے اور شو ہر اور سسر کیخلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
شوہر مشتعل