حاصل پور : ایس ایچ او کابے گناہ شہری پر تشدد ، پولیس گردی کیخلاف لوگوں کا احتجاج

حاصل پور : ایس ایچ او کابے گناہ شہری پر تشدد ، پولیس گردی کیخلاف لوگوں کا ...

حا صل پور( سپیشل رپورٹر)ایس ایچ اوتھانہ قائم پور نے ظلم کی انتہا کردی۔بیگناہ شہری کو دو دن حبس بے جا رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتا رہاتفصیل کے مطابق تین روز قبل تھانہ قائم پور کے نکے تھانیدار نے بھاری نفری کے ہمراہ ریا ض منہاس ایس ایچ اوتھانہ قائم پور کے حکم پر شاہ پور شریف موضع ابلانی کے رہائشی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

محمد ندیم کھوکھر کے گھرچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلا وجہ محمد ندیم کھوکھر کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اور بلاوجہ حبس بے جا رکھتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا،اس سلسلہ میں جب متاثرہ محمد ندیم کے ورثاء نے ریا ض منہاس ایس ایچ او اور مہر ریا ض اے ایس آئی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ لڑائی کے مقدمہ نمبر183/18میں محمد ندیم کا بھائی محمد سلیم نامزد ملزم ہے۔اس کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ ہم پر سیاسی دباؤ ہے ایک منسڑ کا فون آیا تھا اس لیے گرفتار کیا تھا،جس پر ورثاء نے مدعی مقدمہ اور انکے سیاسی سفارشیوں سے رابطہ کیا تو انھوں نے تھانہ آکر ریا ض منہاس ایس ایچ او تھانہ قائم پور کو کہا کہ ندیم بے گناہ ہے اسے رہا کر دو۔ جس پر موصوف ریا ض منہاس ایس ایچ او آپے سے باہر ہو گیا اور طیش میں آکر کہنے لگا کہ اب مدعیوں نے تو کلیرنس دے دی ہے، لیکن جن سیاسی لوگوں نے مجھے محمد ندیم کو چھوڑنے کے لیے کہا تھا وہ اب مجھ سے نا راض ہو گئے ہیں اب ان سب کا مجھے دوبارہ فون کراؤ گے تو ندیم کو رہا کرونگا، جس پر متاثرہ محمد ندیم کے بھائی نے دوبارہ پھر ایک معزز کا فون کرایا ، تو دو دن بیگناہ ندیم کو حبس بے جا بلا وجہ حوالات میں رکھنے کے بعد ریا ض منہاس ایس ایچ او نے تھانہ محرراے ڈی عامر کو ندیم کو باعزت رہا کرنے کا حکم صادر کیا،جس پر منشی نے کہا کہ میں ابھی دو فریقین کی تفتیش کر رہا ہوں۔ مال پانی دوگے تو چھوڑونگا،۔لیکن دو گھنٹے تنگ کرنے کے بعد منشی اے ڈی عامر نے چھوٹے منشی کو کہا کہ محمد ندیم اور اسکے بھائیوں سے سفید کا غذ انگوٹھا لگوا کر مسمی ندیم کو چھوڑ دو۔متاثرہ محمد ندیم کھوکھر کے ورثاء محمد فیا ض، عبدالغفار ودیگر نے تھانہ قائم پور کے ایس ایچ او کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ احکام کارروائی سے کا مطالبہ کیا ہے ،جبکہ ریا ض منہاس ایس ایچ او نے اپنے موقف میں کہا کہ سیاسی لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے،جبکہ اہل علاقہ نے پولیس گردی کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

پولیس گردی

مزید : ملتان صفحہ آخر