ممبر صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کی ڈی ای او سے ملاقات ‘مختلف امور پر تبادلہ خیال
خانیوال(بیورونیوز)پاکستا ن تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مہر آفتاب احمد سیال سے ان (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
کے آفس میں ملاقات کی اور 64/10Rگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی گری ہوئی عمارت اور طالبات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے علاقے کے دیگر چکوک کے سکولوں کو درپیش مسائل بنیادی سہولتوں فرنیچر ،پینے کے صاف پانی ، واش رومز ،چاردیواری اور سکولوں کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دیہی علاقوں میں سرکاری سکولوں کی حالت انتہائی غور طلب ہے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر ہی معیار تعلیم کو بہتر کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پڑھالکھا پنجاب کے خالی دعوے کیے گئے جبکہ دیہی علاقوں کے اکثر سکولوں میں فرنیچر نا ہونے کے باعث طلبا و طالبات آج بھی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر سے نکلیں اور دیہی علاقوں میں سکولوں کا وزٹ کریں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مہر آفتاب احمد سیال نے تمام شکایات نوٹ کی اور اپنے مکمل تعاون اور بہتری لانے کا یقین دلایا۔
مسز شاہدہ احمد