بیوی نے زہر دیکر شوہر مار ڈالا ‘ پانی تنازعہ پر ایک شخص قتل ‘ لاش برآمد

بیوی نے زہر دیکر شوہر مار ڈالا ‘ پانی تنازعہ پر ایک شخص قتل ‘ لاش برآمد

جامپور ‘ چوک مکول ‘ فتح پور ‘ خانقاہ شریف (نمائندگان) بیوی نے زہر دیکر شوہر مارڈالا ‘ واہ بندی تنازعہ پر 1 شخص زخمی ہو کر ہسپتال میں چل بسا ‘ فتح پور میں خاتون کی لاش برآمد ۔ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

چوک مکول سے نامہ نگار کے مطابق پانی کی وارا بندی کا تنازع؛ مونڈا اور زور برادری کے درمیان تصادم گھمسان کا رن پڑا متعدد افراد زخمی جبکہ زور برادری کا خضر حیات ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی سے محروم ہوگیا برادریوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے پنچایت کا انعقاد سر پنج نے ملزم برادری کے تیس کے قریب خاندانوں کو گھر بار چھوڑ کر علاقہ بدری کا حکم دے دیا انکار پر زبردستی گھروں سے بے دخل کرکے مکانات پر قبضہ کرلیا تیس گھرانوں کے سینکڑوں افراد مختلف علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ھوگیے آرپی او, ڈیرا غازیخان آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے افسوس ناک واقیہ کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا مطالبہ گذشتہ روز مونڈا برادری کے عبدالحکیم محمد قاسم محمد صادق خادم حسین اللہ بچایا محمد اصعیف محمد عدنان وغیراہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تقریبا دو ماہ پہلے ان کے اور زور برادری کے درمیان پانی کی واراہ بندی کا تنازعہ کھڑا ھوا جس سے تصادم کا افسوناک واقیہ پیش آگیا دونوں طرف کے درجن بھر سے زاید افراد زخمی ہوئے جن میں سے خضرحیات زور نامی شخص کء دن ہسپتال میں زیر علاج رہینے کے بعد دم توڑ گیا جس میں فریقین میں کشدگی مزید بڑھ گئی تو چیرمین یونین کونسل حاجی کماد محمد خلیل لسکانی اور کاشف شاہ کی سر براہی میں پنچایت کا انعقاد ھوا سر پنج محمد خلیل لسکانی نے مونڈا برادری کے تیس کے قریب گھرانوں محمد عنصر امین اشرف بلال باقر احمد یار افضل اجمل اسلم صفدر عاشق عمر عبداللہ عدنان اللہ بچایا وغیراہ دیگر افراد کو گھر بار چھوڑ کر در بدر کر نے کا فیصلہ سنایا گیا اور زور برادری کو, مونڈا برادری کے مکانات پر زبردستی قبضہ کا حکم صادر فرمایا دیا انہوں نے بتایا کہ ملزمان محمد اعظم غلام عباس محمد ارشاد ریاض اقبال لطیف طالب حسین صابر حسین اسہاق خادم حسین اسمائیل اکبر مجاہد شاکر جنید اسلم تین درجن سے زاید افراد نے ان کے مکانات پر زبردستی قبضہ کرلیا ان کے خاندانوں کو سازو سامان چھوڑ کر دور کے گھروں میں پناہ لینا پڑی جھوک اترا پولیس نے ملزمان کی پشت پناہی کا, قرار کیا ان کے گھروں سے سینکڑوں من گندم لوٹ لی گیی گھروں کے سامان کو لوٹ لیا فصلات پر قبضہ جمالیا پولیس کی سرپرستی کی وجہ سے ملزمان نے لوٹ, مار کی انتہا کردی اب وہ بال بچوں سمیت موضع بیٹ مندو دریا پار ضلع مظفر گڑھ کی حدود رشتے داروں کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ھوگیے انہوں نے ارپی او ڈیراہ غازیخان آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے, ملزمان سے مکانات کا قبضہ وگذار کرانے سرپنج بااثر ملزمان اور پولیس کے خلاف سخت ترین کاروائی کا, مطالبہ کیا ۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق جام پور کے نواحی علاقہ میں بیوی نے مبینہ طور پر اپنے رشتہ داروں سے مل کرآپنے خاوندکوزہردے کرمارڈالا۔تفصیل کے مطابق جام پور کے نواحی علاقہ پتی نباہو ارام میں کوٹ مٹھن کے رہائشی ندیم جو گھرجمائی تھااپنے سسراکرم قریشی اور اپنے سالوں کے ہمراہ کے ساتھ جام پور کے علاقہ میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جس کو مبینہ طورپراس کی بیوی شبانہ سسر اکرم اور سالوں نے مبینہ طور پر زہردے کر مارڈالا جس کی اطلاع پرپولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا مقتول 3بچوں کا باپ تھا مبینہ ملزمان کو بچانے کے لئے بااثرسخصیات نے مقتول کے ورثاء4 پردباؤ ڈالنا شروع کردیاہے مگر مدعی کاروائی کے لئے بعضد ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ندیم قریشی کو زہر دے کر قتل کیا گیا دوسری جانب پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم رات گئے ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ فتح پور کی حدود میں خاتون کی لاش بر آمد ،چہر ے پر تیزاب سے پھینکا گیا ، پولیس تحقیقات میں مصروف، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر101ایم ایل میں زمیندار کے رقبہ پر کپاس کی فصل کی چنائی میں مصروف تھیں ،چنائی کے دوران کپاس کی فصل میں خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی ، خاتون کے چہرے کو تیزاب پھینکا گیا تھا ،چہرے پر تیزاب کی وجہ سے خاتون کی لاش کی وجہ سے چہرہ ناقابل شناخت ہے ،پولیس تھانہ فتح پور نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر