سمہ سٹہ ، فائرنگ ، ٖڈاکو کھاد ڈیلر سے 9لاکھ چھین کر فرار

سمہ سٹہ ، فائرنگ ، ٖڈاکو کھاد ڈیلر سے 9لاکھ چھین کر فرار

سمہ سٹہ( نمائندہ پاکستان )نور پور چکر میں روڈ پردن دیہاڑے واردات میں 9 لاکھ لوٹ لیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رو زملتان کا رہائشی فیاض قریشی کھاد وغیرہ کا کام کرتاہے ۔مبینہ طور پر فیاض قریشی گیارہ لاکھ روپے لے کر مبارکپور جا رہا تھا ۔نور پور چکر پر فیاض بس سے اتر ا ہی تھا کہ 125(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور 9 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔فیاض قریشی نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔فیاض قریشی کی ٹانگ میں گولی لگی ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر ،ایس ایچ اومسافر خانہ اور نور پور چوکی انچارج موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے فوری طور پر زخمی فیاض قریشی کو اپنی گاڑی میں ڈالا اور بہاولپور ہ وکٹوریہ ہسپتال پہنچادیا ۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

کھاد ڈیلر

مزید : ملتان صفحہ آخر