انٹر نتائج ، ملتان بورڈ 59.88، ڈیرہ غازیخان67.24،بہالپور 55,62فیصد ، طالبات چھا گئیں

انٹر نتائج ، ملتان بورڈ 59.88، ڈیرہ غازیخان67.24،بہالپور 55,62فیصد ، طالبات چھا ...

ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور(سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز ملتان ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور انٹرمیڈیٹ امتحان 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بورڈ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز انٹر میڈیٹ امتحانات 2018کے باضابطہ طورپر مکمل نتائج کا اعلان کر دیا ، گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر میڈیٹ امتحان 2018کا نتیجہ 59.88فیصد رہا، انٹر میڈیٹ امتحان 2018میں 68081طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میں سے40767طلباء و طالبات پاس ہوئے جبکہ 27214امیدوار فیل قرار دیئے گئے۔ پری میڈیکل گروپ میں 17108امیدواران نے شرکت کی جس میں سے 14770طلباء و طالبات پاس ہوئے۔ اس طرح پری میڈیکل گروپ میں امیدواران میں کامیابی کا تناسب 86.33فیصد رہا۔پری میڈیکل گروپ میں سب سے زیادہ تعداد طلبات کی 11162نے امتحان دیا جن میں سے 9654پاس ہوئیں۔ پری میڈیکل گروپ میں امتحان دینے والے طلباء4 کی تعداد 5946تھی جن میں سے 5116پاس ہوئے۔ پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کے لحاظ سے طالبات سبقت لے گئیں۔پری انجینئر نگ گروپ میں 11818امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 9114یہ کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 77.12فیصد رہا۔ پری انجینئرنگ گروپ میں امتحان دینے والے طلباکی تعداد سب سے زیادہ 8600تھی جن میں سے 6553طلبا کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ پری انجینئرنگ گروپ سے صرف 3218طالبات نے امتحان دیا جن میں سے2561طالبات امتحان میں کامیاب ہوئیں۔ اس گروپ میں بھی کامیابی کے تناسب میں طالبات آگے نظر آئیں۔جنرل سائنس گروپ سے 9353طلباء و طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 4510طلباء و طالبات کامیاب ٹھہرے، جنرل سائنس گروپ میں طلبہ و طالبات کی کامیابی کا تناسب 48.22فیصد رہا۔ جنرل سائنس گروپ میں بھی سب سے زیادہ طلباء کی تعداد شامل تھی۔ 5254طلباء میں سے 2160طلباء کامیاب ہوئے جبکہ اس گروپ میں طالبات کی تعداد 4129تھی جن میں سے 2350طالبات سہرفرست رہی ہیں ۔کامرس گروپ میں 3268طلباء و طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 1719طلباء وطالبات کامیاب ہوئے۔ اس گروپ میں طلبا و طالبات کی کامیابی کا تناسب 52.60فیصد رہا۔ آرٹس گروپ سے 26534طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 10654طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں طلباء و طالبات کی کامیابی کا تناسب 40.15فیصد رہا، آرٹس گروپ میں امتحانات دینے والی طالبات کی تعداد 14703ہے جن میں سے 7163طالبات نے کامیابی سمیٹی۔ اس کے مقابلے میں 11831طلباء نے اس گروپ سے امتحان دیا جن میں سے 3491طلباء کامیاب ہو سکے۔ جبکہ ریکارڈ 8340طلباء کے آرٹس گروپ میں فیل ہوئے۔ اس طرح آرٹس گروپ میں کامیابی کے لحاظ سے طالبات بازی لے گئیں۔ مجموعی طور پر انٹر امتحان 2018میں کامیابی کے لحاظ سے طالبات چھائی رہیں ہیں۔33857طالبات میں سے 22187طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ طالبات کی مجموعی کامیابی کا تناسب 65.53فیصد رہا۔ انکے مقابلہ میں 34224طلباء امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 18580طلباء کامیاب ہوئے ۔مجموعی طور پر طلباء کی کامیابی کا تناسب 54.29فیصدر رہا ہے۔ انٹر میڈیٹ امتحان 2018میں ریگولر طلباء و طالبات کی تعداد 45838رہی جن میں سے 31940کامیاب قرار پائے اور ریگولر امیدواران کی کامیابی کا تناسب 69.68فیصد رہا۔تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباوطالبات کولیپ ٹاپ ، میڈل، پھول اور کیش پرائز ایوارڈ دیا گیا ۔پہلی پوزیشن والے امیدوار کو 20ہزار روپے ‘پھول، میڈل اورسرٹیفکیٹ، سیکنڈ کو 15 ہزار اور تھرڈ کو 10ہزار روپے ‘سرٹیفکیٹ ، میڈل ، پھول دئیے گئے جبکہ اوور آل پوزیشن حاصل کرنے والی ثمرین شاہد کو دیگر انعامات کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی دیا گیا۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں نے 5پوزیشن حاصل کیں جن میں نشا سرور گورنمنٹ کالج برائے خواتین وہاڑی ،محمد فراز گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بورے والا عزیر عبداللہ ایمرسن کالج ،ثنا اشرف گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹبہ سلطان پور، طاہرہ بی بی گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول قادر پور راں شامل ہیں ۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ اداروں کے طلبا کا پوزیشن لینا قابل تحسین ہے ۔اس سے گورنمنٹ کے اداروں پر اعتماد بحال ہوگا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے . کامیابی کا تناسب 67.24فیصد رہا. امتحان میں 44279امیدواروں نے شرکت کی اور 29775کامیاب ہو ئے . کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی نے نتائج کا اعلان کیا . پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز ، انعامات تقسیم اور نتائج کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ امتحانی نظام میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایاجا رہا ہے محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی . پوزیشنز امانت سمجھ کر حقدار وں تک پہنچائی ہیں. انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈ میں طلباؤطالبات اور امیدواروں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں . سہولت سنٹر میں تمام ممکنہ سہولیات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 30منٹ میں مسئلہ حل کرایا جاتاہے . انہوں نے کہاکہ انہیں اعزاز حاصل ہے کہ وہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے مسلسل تیسرے نتیجہ کا اعلان کررہے ہیں اوروہ پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے چیئرمین بھی ہیں . انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تیاری، انعقاد اور نتائج کا اعلان ٹیم ورک کا نتیجہ ہے .مہمان اعزاز رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم سے کسی کا بھی مقابلہ کیاجاسکتا ہے اور علم بہترین بدل ہے . تعلیم ، شرافت اور نیکی میں مسابقت کی جائے . انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے تعلیم کے ساتھ کردارسازی اور حب الوطنی پر توجہ دی جائے . سابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ، پروفیسر منور حسین جتوئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا. سیکرٹری بورڈ کے علاوہ ڈویژن بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور طلباؤطالبات موجود تھے . کنٹرولر بورڈ نے بتایا کہ ریگولر 30148میں سے 22380امیدوار کامیاب ہوئے اور تناسب 74.23فیصد رہا اسی طرح 14131 پرائیویٹ میں سے 7395کامیاب ہوئے اور شرح 52.33فیصد رہی . امتحان میں 25112طلباء میں سے 16214کامیاب ہوئے اور تناسب 64.57فیصد جبکہ 19167طالبات میں سے 13561کامیاب ہوئیں اور شرح 70.75فیصد رہی . دریں اثنا پوزیشن ہولڈرطلباؤطالبات میں لیپ ٹاپ ، میڈلز ، سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔بہاولپور،سمہ سٹہ سے بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتایا کہ اس امتحان میں کل 52331امیدوار شامل امتحان ہوئے ان میں سے 29105امیدواران کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.62%رہا۔اس ضمن میں ایک باوقارتقریب کا اہتمام بورڈ کیمپس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔جس میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کرام کے علاوہ انتظامیہ کے افسران اور پریس و میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔چیئر مین بورڈ و کمشنر بہاولپور نئیر اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء کی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے اور انہیں انتہائی لگن اور محنت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا ہوگا۔ تابناک روشن مستقبل آپکا منتظر ہے طلباء و طالبات اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنے آپ کو کتابی علم تک محدود نہ رکھیں۔ تقسیم انعامات کے بعد پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کا مہمان خصوصی کیساتھ گروپ فوٹو کا اہتمام کیا گیا۔ رزلٹ سے متعلق مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائیٹ WWW.BISEBWP.EDU.Pkپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انٹر نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر