تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تقریب کی جھلکیاں

تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تقریب کی جھلکیاں

ملتان(سٹاف رپورٹرسے) *ہملتان آرٹس کونسل کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔*۔نتائج تقریب میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا غلبہ رہا سرکاری اداروں کی شرکت نہ ہونے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی برابر رہی ۔*۔پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ڈاکٹر سلیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔*۔تعلیمی بورڈ کا مستقل چیئرمین کئی ماہ بعد بھی تعینات نہ کئے جانے پر شرکا چہ میگوئیاں کرتے رہے‘ اضافی چارج پر کمشنر ملتان نے بطور چیئرمین بورڈ شرکت کی۔*۔تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیاگیا ۔*۔تقریب میں شرکت کرنیوالے پوزیشن ہولڈر اور طلباسیلفیاں بناتے رہے ۔*۔سٹیج سیکرٹری کی تقریب میں بورڈ افسران کی غیرضروری خوشامد سے شرکاء بھی اکتاء گئے ۔*۔ ایمپلائزیونین کے مذکرات کامیاب ہونے کی وجہ سے عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی ۔*۔آرٹس کونسل میں ہونیوالی تقریب میں بورڈ افسران اور ملازمین کی شرکت کی وجہ سے دفتری امور التواء کا شکار رہے ۔*۔تقریب کے دوران پوزیشن حاصل کرنے والے پرائیوٹ کالجز کے درمیان نعرہ لگانے کامقابلہ ہوتا رہا ۔*۔تقریب میں بدنظمی عروج پر رہی ‘شرکت کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کوپانی تک فراہم نہ کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر