ڈیرہ بورڈ ‘ ضمنی امتحانات کا شیڈول تیار

ڈیرہ بورڈ ‘ ضمنی امتحانات کا شیڈول تیار

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ‘سٹی رپورٹر‘) .ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

رزلٹ کارڈز کی ترسیل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لی جائے گی خواہشمند امیدوار ری چیکنگ کیلئے درخواستیں 27ستمبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کراسکتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ 90فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کیا جائے گا . انہوں نے بتایاکہ امتحانات میں نقل اور غیر قانونی ذرائع کے سات کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے چار کو سزا دے دی گئی ہے تین کیسز زیر سماعت ہیں . شیخ امجد حسین نے بتایا کہ بورڈ کی طرف سے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 13سے 27ستمبر تک داخلہ فارم بھجوائے جاسکتے ہیں.

ضمنی امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر