بہاولپور میں انٹر بورڈ کمیٹی کا دفتر قائم

بہاولپور میں انٹر بورڈ کمیٹی کا دفتر قائم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے طلبا وطالبات کی سہولت کے لئے بہاولپور میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا علاقائی دفتر قائم کر دیا گیا ہے جس میں سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسناد کی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

تصدیق اور او ۔اے لیول و دیگر غیر ملکی اسناد کی ایکولینس حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔اس دفتر کے قیام سے ملتان ‘ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنوں کے طلبا و طالبات استفادہ کریں گے اور انہیں اسلام آباد اور لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر