جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پرو وائس چانسلر کا تقرر،حکام سے جواب طلب

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پرو وائس چانسلر کا تقرر،حکام سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پرو وائس چانسلر کا تقرر نہ کرنے کے خلاف (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

درخواست پر پنجاب حکومت اور یونیورسٹی حکام سے 16اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے اس سلسلے میں دائر ڈاکٹر ہمایوں عباس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔درخواست گزار کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر کا تقرر نہ کرنا قانون کے خلاف ہے ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پرو وائس چانسلر کے تقرر کا حکم دیا جائے، عدالت نے مدعاعلیہان کو 16اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جواب طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر