ٹیچر ،درزی ، ویلڈ رز ، ڈرئیور کے بچوں کی پوزیشنیں

ٹیچر ،درزی ، ویلڈ رز ، ڈرئیور کے بچوں کی پوزیشنیں

ملتان‘ ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر ) ملتان ‘ ڈیرہ بورڈ میں محنت کش طلبہ نے صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ تعلیمی بورڈملتان کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں محنت کش بچوں نے صلاحیتوں کا لوہامنوالیا ۔کپڑافروخت ،ویلڈر،درزی اور ڈرائیور کے بچوں کی آئی سی ایس ، پری میڈیکل ،کامرس ،انجینئرنگ میں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پوزیشنوں نے والدین اوراساتذہ کے سر فخر سے بلند کردئیے۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والی ثمینہ نے بتایا کہ میرے والد درزی کاکام کرتے ہیں جس کے لئے پڑھائی کے ساتھ کام بھی کروانا پڑتاہے۔ والدین کے حوصلہ افزائی او ر اساتذہ کی محنت کی وجہ سے پوزیشن حاصل کی ،آئی سی ایس میں پوزیشن لینے والے محمدندیم کے والد ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے مگر والد نے تعلیم کے حصول کے لیے ہمیشہ اپنی ضروریات کو پس پشت ڈالتے ہوئے معاونت کی ہے ۔آئی ٹی انجینئربن کر والدین کی خدمت کرناچاہتا ہوں۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پرائیویٹ امیدوار حافظ محمد تسلیم نے کہا کہ والد سائیکل پر کپڑے فروخت کرتے ہیں۔ اب موٹر سائیکل پر کام کررہے ہیں ‘دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پرتوجہ دی‘ کامرس گرلز گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فروانے بتایا کہ والد 1122میں ڈرائیور کی نوکری کررہے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود تعلیم کے لئے ہمیشہ ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے اپنی کامیابی والدین اور اساتذہ کے نام کرتی ہوں ۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی اوورآل پہلی تین پوزیشن کوٹ ادو کاپرائیویٹ تعلیمی ادارہ لے اڑا،زیادہ تر پوزیشن ہولڈرز حکومتی کارکردگی پر گہری نظر رکھ رہے ہیں،بجلی گیس پٹرول سستا کرنے کامطالبہ،چیف جسٹس کے ’’ڈیم بناؤ‘‘ فنڈز ریزنگ پروگرام میں ساتھ دینے کاعندیہ، 99%فیصد طلباء وطالبات کوسیاست میں دلچسپی نہیں ،لباس میں شلوار قمیض پسند،کھانے میں بریانی ،قورمہ فیورٹ قرار، 8سے 12گھنٹے پڑھائی کرتے رہے ،بیشتر نے ڈیرہ غازیخان کو صفائی میں ’’گندا‘‘ شہر قرار دے دیا،100%فیصد طلباء و طالبات چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم فنڈ ریزنگ کے حق میں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کیلئے بورڈ کے ہال میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کااہتمام کیاجس کی مہمان خصوصی ایم این اے محترمہ زرتاج گل وزیر تھیں ،تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈڑز نے اپنے والدین سمیت بھرپور شرکت کی ۔ا س موقع پر تمام پوزیشن ہولڈرز سے ان کی کامیابی پر انٹرویوکئے گئے پری میڈیکل گروپ (گرلز) میں 1057نمبر لیکر فسٹ اور ڈیرہ بورڈ میں اوور آل فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طا لبہ فریال پرویز دختر شیخ پرویز اقبال کاتعلق کوٹ ادو سے ہے انہوں نے بتایاکہ ان کے والد بزنس مین ہیں ،وہ مستقبل میں CSPآفیسر بننا چاہتی ہیں ،انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں لیکن ابھی وہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی کوپرکھ رہی ہیں ،ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ کے حق میں ہیں ،ٹی وی دیکھنے کا شوق نہیں لیکن انٹرنیٹ کااستعمال پسند ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے بجلی گیس پٹرول سستا ہوناچاہیے ، سادہ غذا کھانااوربیڈمنٹن کاکھیل پسند ہے ،پری میڈیکل گروپ (بوائز ) میں 1048نمبرلیکر فسٹ اور ڈیرہ غازیخان بورڈ میں اوور آل سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمدمعاذالرحمن ولد سعید احمدکاتعلق بھی کوٹ ادو سے ہے ان کے والد ٹیچر ہیں اور وہ خود مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردو نوش اور بجلی پٹرول گیس کو سستاہوناچاہیے ،اب تک کے حکومتی اقدامات سے وہ مطمئن ہیں تعلیمی اکیڈمیوں کے خلاف ہیں ایک گھنٹہ ٹی وی سائنسی شوز دیکھتے ہیں اور 12گھنٹے پڑھتے ہیں کرکٹ ہاکی پسندیدہ کھیل ہے پری میڈیکل گروپ (گرلز ) میں 1046نمبرلیکر سیکنڈ اور ڈیرہ غازیخان بورڈ میں اوور آل تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رجاارشد دختر محمدارشدبھی کوٹ ادو کی رہائشی ہیں وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں انہیں کھانے میں بریانی اور کھیلنے میں کرکٹ پسند ہے،شلوار قمیض ان کاپسندیدہ لباس ہے ، ان کے گھر ٹی وی نہیں ہے 10گھنٹے گھر میں پڑھتی ہیں پی ٹی آئی کو بہتر پارٹی سمجھتی ہیں سیاست سے دلچسپی نہیں ،پری میڈیکل گروپ میں 1046نمبر لیکر دوسری اور ڈیرہ غازیخان میں اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم اعجاز الرحمن ولد یوسف علی کاتعلق لیہ سے ہے ان کاکہناہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں گے،بجلی پٹرول گیس سستا ہوناچاہیے ،تعلیمی اکیڈمیوں کے خلاف ہیں ،کھانے میں بریانی اور کھیل میں کرکٹ پسند لباس میں شلوار قمیض پسند ہے ،اب تک کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں دو گھنٹے ٹی وی پر ڈرامے اور خبریں دیکھتے ہیں ،ڈیرہ غازیخان شہر میں عدم صفائی پر انتظامیہ سے نالاں ہیں پری میڈیکل گروپ (بوائز ) میں 1039نمبر لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے عبدالحئی ولد محمدنعیم اختر کاتعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنناچاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات سے بالکل مطمئن نہیں ہیں سادہ کپڑے پہنناپسنداور فٹ بال کھیلناپسندہے ڈیرہ شہر میں صفائی سے مطمئن نہیں ہیں اسی گروپ میں 1039نمبرلیکر ایک اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کوٹ ادو کے طالبعلم عبدالرحمن ولد ذوالفقار وسیم کاکہناہے کہ بجلی گیس پٹرول جب ضرورت محسوس ہواس وقت سستا ہوناچاہیے ،لباس میں شلوار قمیض پسند ہے ڈیرہ شہر میں صفائی کی صورتحال پر مطمئن نہیں ہیں ۔ پری میڈیکل گروپ (گرلز )میں 1043نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنیو الی ڈیرہ غازیخان بلاک 12کی طالبہ ہانیہ نور دختر محمدسلیم نے کہاکہ ان کے والد پیشہ سے مکینک ہیں لیکن وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں لیکن جو پارٹی ملک کیلئے کام کرے گی وہ بہتر سیاسی پارٹی ہوگی ،ڈیم کی فنڈ ریزنگ میں چیف جسٹس کا ساتھ دیں گی ،ملک میں پٹرول گیس اور بجلی کو سستا دیکھناچاہتی ہیں ان کاکہناہے کہ اگر سکول کالج میں پڑھائی بہترہوتو ٹیوشن کی ضروت نہیں ،پانچ سے سات گھنٹے پڑھتی ہیں پری انجینئرنگ گروپ (بوائز) میں 1036نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمدطاشفین ولد تنزیل الرحمن مظفرگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد دکاندار ہیں وہ خود مستقبل میں مکینیکل انجینئر بنناچاہتے ہیں ،سیاست میں دلچسپی کم ہے تعلیمی اکیڈمیوں کو ضرورت اور ٹیوشن کے خلاف ہیں انہیں کھیل میں کرکٹ ،کھانے میں قیمہ اور لباس میں پینٹ شرٹ پسند ہے ،ڈیرہ شہر ان صفائی میں اچھالگا۔پری انجینئرنگ گروپ (بوائز ) میں 1034نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے لیہ کے طالبعلم ارتضی عمر لطیف ولد محمدلطیف انور نے کہاکہ ان کے والد دکاندار ہیں مستقبل میں وہ مکینیکل انجینئر بننا چاہتے ہیں لباس میں کرتاشلوار ،کھانے میں بریانی قورمہ اور پیزا اور کھیل میں کرکٹ پسند ہے ، حکومتی اقدامات سے مطمئن اور ٹی وی پر خبریں اور ڈاکومنٹری فلم دیکھناپسند کرتے ہیں ،ڈیرہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ڈیرہ شہر میں صفائی کے بارے میں ان کاکہناتھا کہ بس گزار ہ ہے ۔اسی گروپ میں ایک اور طالبعلم محمدعادل ولد عدبالغفور نے 1034نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ان کاتعلق مظفر گڑھ سے ہے ان کاکہناتھاکہ ان کے والد پیشہ کے لحاظ سے سب انجینئر ہیں اور وہ خود مستقبل میں سول انجینئر بننا چاہتے ہیں ،ٹیوشن سسٹم کے خلاف ہیں اور حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں ڈیم بنانے کے حق میں ہیں کھانے میں قورمہ پسند ہے اور ڈیرہ غازیخان میں صفائی کوناقص قرار دیا۔ اسی گروپ میں 1025نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم میثم عباس ولد محسن عباس شاہ بخاری کاتعلق علی پورسے ہے ،ان کے والد کاشتکار ہیں،مستقبل میں انجینئر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں ، پی ٹی آئی کوبہتر سیاسی پارٹی سمجھتے ہیں ،ڈیم بنانے پر چیف جسٹس کے ساتھ ہیں لباس میں پینٹ شرٹ اور کھیل میں کرکٹ پسند ہے ،انہیں آدھاگھنٹہ ٹی وی پر خبریں دیکھناپسند ہے ڈیرہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔پری انجینئر نگ گروپ (گرلز ) میں 1025نمبر لیکر فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فرحین فاطمہ دختر حیدر علی کاتعلق مظفرگڑھ سے ہے ،ان کے والد الیکٹریکل انجینئرہیں وہ خود مستقبل میں الیکٹریکل انجینئرنگ کا ارادہ رکھتی ہیں ،اب تک کے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ،بجلی گیس پٹرول کو سستا دیکھنا چاہتی ہیں ،بیڈمنٹن اور فٹ بال کھیل پسندہے ،ڈیرہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،اسی گروپ میں 1017نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زینب جمیل دختر محمدجمیل ناصر المانی کاتعلق مظفر گڑھ سے ہے ،ان کے والد سرکاری ملازم ہیں خود وہ مستقبل میں الیکٹریکل انجینئر بننا چاہتی ہیں ،سیاست میں دلچسپی نہیں ڈیم فنڈ ریزنگ کے حق میں ہیں ،کھانے میں گول گپے لباس میں قومی لباس اور کھیل میں فٹ بال پسند ہے ،اکیڈمیوں کے خلاف اور ٹیوشن کے حق میں ہیں ۔ اسی گروپ میں 1014نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سارا کمال دختر کمال شریف کاتعلق کوٹ ادو سے ہے ،ان کے والد انجینئر ہیں اور خود بھی مستقبل میں انجینئر بننا چاہتی ہیں ،کھانے میں دال چاول پسند لباس میں شلوار قمیض اور کھیل میں بیڈ منٹن پسند ہے ، سیاست میں دلچسپی نہیں امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ سے پریشان تھیں ،پڑھنے کیلئے سونے کھانے اور نماز کے اوقات کے علاوہ تمام وقت پڑھائی میں صرف کیا،پی ٹی آئی بہتر سیاسی جماعت قرار دیتی ہیں ۔ ڈیرہ شہر میں صفائی کی ضرورت سمجھتی ہیں ۔انسانیت اور کامرس گروپ (بوائز ) میں 1018نمبر لیکر فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم جان شیر ولد باصد محمد کاتعلق مظفر گڑھ سے ہے ،ان کے والد بیرون ملک ڈرائیور ہیں ،مستقبل میں وہ سافٹ ویئرانجینئر بننے کاارادہ رکھتے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘ کوملک کی ترقی کیلئے بہتر پارٹی سمجھتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات سے مطمئن نہیں ،ڈیم فنڈریزنگ کے حق میں ہیں ،پٹرول بجلی گیس سستاہونی چاہیے ،کھیل میں کرکٹ ،کھانے میں چاول مرغی اور لباس میں شلوار قمیض پسند ہیں ،تمام دن ٹی وی دیکھناپسندہے پڑھنے کیلئے نارمل وقت استعمال کیا،ڈیرہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ ڈیرہ شہر میں صفائی کے بارے میں برے خیالات رکھتے ہیں ۔ اسی گروپ میں 696نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے حمزہ اقبال ولد اقبال احمد مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں،ان کے والد کاشتکار ہیں،مستقبل میں پروفیسر بنناچاہتے ہیں ، سیاست میں دلچسپی نہیں کرکٹ ،شلوار کرتااور مرغی پسند یدہ ہیں ،ٹی وی پر اصلاحی پروگرام دیکھاپسندکرتے ہیں،گھر میں ٹی وی نہیں دیکھتے کھیلنے میں تیراکی بھی پسند ہے بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اسی گروپ میں 947نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمدفرقان ولد محمداسلم بلاک 17ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں کے والد مزدور ہیں وہ مستقبل میں نیوز اینکر بنناچاہتے ہیں ، ڈیم بنانے کیلئے فنڈ ریزنگ کے حق میں ہیں ،کھانے میں چاول ،کھیل میں کرکٹ اور لباس میں شلوار قمیض پسند ہیں ،امتحان کے دوارن انہیں وقت کی کمی کاسامناکرناپڑا،شہر کی صفائی کے بارے میں کہتے ہیں کچھ علاقے بہتر ہیں کچھ نہیں۔ انسانیت اور کامرس گروپ (گرلز)میں 993نمبر لیکر فسٹ پوزیشن حاصل کرنیو الی طالبہ سدرا بی بی دختر رفیق احمد کاتعلق روہیلانوالی سے ہے ان کے والد مزدور ہیں وہ مستبقل میں لیکچرار بنناچاہتی ہیں ،سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتیں ،رسی کودناپسند،کھانے میں چاول اور لباس میں شلوار قمیں پسند یدہ ہیں ،ان کے گھر ٹی وی نہیں ہے 5گھنٹے پڑھتی ہیں،ڈیرہ شہر کے بارے میں ان کاکہناتھا کہ ابھی دیکھاہی نہیں ۔ اسی گروپ میں 963نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ صائمہ رشید دختر عبدالرشید کاتعلق کوٹ ادو سے ہے ان کے والد پیشے سے ڈرائیور ہیں ، مستقبل میں پروفیسر بننے کاارادہ رکھتی ہیں ،سیاست میں دلچسپی نہیں پٹرول بجلی گیس سستاہوناچاہیے ،کھانے میں چاول کھیل میں ٹیبل ٹینس پسند ہیں ،ٹیوشن سسٹم کے خلاف ہیں ،دوگھنٹے ٹی وی پر ڈرامے دیکھتی ہیں روزانہ 5گھنٹے پڑھائی کیلئے صرف کئے ۔رمشہ بتول دختر عاشق حسین جو اسی گروپ سے ہیں کاتعلق مظفرگڑھ سے ہے انہوں نے 962نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، ان کے والد کاشتکاری کرتے ہیں وہ مستبقل میں پروفیسر بننے کاارادہ رکھتی ہیں ، سیاست میں دلچسپی نہیں پی ٹی آئی کو بہتر سیاسی پارٹی سمجھتی ہیں ،بجلی گیس پٹرول کو سستا دیکھناچاہتی ہیں اکیڈمیوں کے حق میں او رٹیوشن کے خلاف ہیں ،کھانے میں چاول اور پہننے میں فراک پسند ہے ۔جنرل سائنس گروپ (بوائز) میں طالبعلم محمددانش ولد غلام مرتضی نے 1029نمبرلیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ان کاتعلق لیہ سے ہے ان کے والد انجینئر ہیں وہ مستقبل میں کمپیوٹرسائنٹسٹ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں ،کھانے میں انہیں پلاؤ بریانی اور پیزا پسند ہے امتحان کی تیاری میں تھوڑا وقت دیا گھر پر بالکل پڑھائی نہیں کی ٹی وی پر ٹاک شو پسند ہے ڈیرہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور شہر میں صفائی کی صورتحال کو ابتر قرار دیتے ہیں ، لباس میں سلے سلائے کپڑے پسند کرتے ہیں سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں پی ٹی آئی کو بہتر سیاسی جماعت سمجھتے ہیں ۔ اسی گروپ میں 1018نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے احمد علی حمزہ نقوی کاتعلق مظفر گڑھ سے ہے ،ان کے والد ریٹائرڈ سوشل سیکورٹی آفیسر ہیں وہ مستقبل میں سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتے ہیں سیاست میں دلچسپی نہیں پسندیدہ کھیل کوئی نہیں لباس میں جینز پسند ہے گھر میں ٹی وی نہیں دیکھتے ڈیرہ غازیخان شہر کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ اچھابھی نہیں اور برابھی نہیں ۔ اسی گروپ میں 990نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمدحمزہ ولد اعجاز حسین کاتعلق بھی مظفر گڑھ سے ہے ، ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ٹھیکیدار ہیں ،مستقبل میں آرکیٹکٹ بننے کاارادہ ہے ، سیاست میں دلچسپی نہیں کسی سیاسی پارٹی کوبہتر نہیں سمجھتے ،عمران خان کو ٹائم دیناچاہتے ہیں ،ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام کے حق میں ہیں ،بجلی پٹرول گیس سستی ہونی چاہیے ، کھانے میں تمام قسم کے فروٹ پسند ہیں لباس میں شلوار قمیض اور کھیل میں فٹ بال پسند ہیں گھر میں ٹی وی نہیں دیکھتے ،ڈیرہ شہر میں صفائی میں بہتری کے خواہاں ہیں ۔ جنرل سائنس گروپ (گرلز) میں 1001نمبر لیکر فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی کوٹ ادو کی طالبہ طیبہ مریم دختر محمدیونس وسیم مسقتبل میں پائلٹ بننا چاہتی ہیں ان کے والد ملازمت کرتے ہیں ، سیاست میں ان کوکوئی دلچسپی نہیں ،ڈیم بنانے کی حامی ہیں ،بجلی پٹرول گیس سستی کرنے کے حق میں ہیں ،لباس میں شلوار قمیض ، کھانے میں بریانی ،امتحان کے دوران گرمی کاسامناکرناپڑا، پانچ گھنٹے روزانہ پڑھتی رہیں ،بیڈمنٹن پسند اور ٹی وی پر خبریں دیکھناپسند ہے ، ڈیرہ غازیخان شہر میں مناسب صفائی کی ضرورت سمجھتی ہیں ۔ اسی گروپ میں 986نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ قادر دختر عبدالقادر علی پور کی رہائشی ہیں ان کے والد کاشتکار ہیں ،مستقبل میں پروفیسر بننے کا ارادہ ہے ، سیاست میں دلچسپی نہیں ،ڈیم فنڈ ریزنگ کے حق میں ہیں، کھانے میں چاول لباس میں شلوار قمیض ،کھیل میں بیڈمنٹن پسند ہے ،اسی گروپ میں 981نمبر لیکر تیسری پوزیشن ہولڈر طالبہ مستبشرہ غفار دختر غفار احمد آڑہ جعفر کی رہائشی ہیں کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ خود مستقبل میں CSPآفیسر بننا چاہتی ہیں ، انہیں سیاست سے کچھ حد تک دلچسپی ہے ،بجلی پٹرول گیس سستی ہونی چاہیے ، کھانے میں بریانی ،لباس میں قومی لباس ٹیوشن سسٹم اور اکیڈمیوں کے خلاف ہیں ،شہر ڈیرہ غازیخان میں صفائی کی صورتحال کوتسلی بخش قرار نہیں دیتیں ۔

پوزیشن ہولڈرز

مزید : ملتان صفحہ آخر