کردار سازی میں استاد کی اہمیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا : ندیم ارشاد کیانی

کردار سازی میں استاد کی اہمیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا : ندیم ارشاد کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈملتان کمشنر ملتان ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے سہولیات دی ہیں۔ تاہم استاد کا کردار آج بھی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اہم ہے ، کردار سازی میں استاد کے کردار کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، وہ انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں یہ خدشات پیدا ہورہے تھے کہ امتحانی سسٹم میں ٹیکنالوجی کا استعمال سے استاد کا کردار ختم ہوجائے گامگر یہ خدشات غلط ثابت ہوئے ۔اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانا ہوگا ۔ہمار امتحانی سسٹم بہت پیچیدا ہے ۔دنیا میں سسٹم تبدیل ہوگیا ‘فن لینڈ میں امتحان نہیں ہوتا ،لیکن طلبا کی تربیت ان کی عملی قابلیت میں اضافہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرگھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس اسائمنٹ کو دل سے کیا ۔کوشش کی کہ سسٹم کو فول پروف بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔بہت سی تجاویز آئی بی سی سی کو ارسال کردی گئی ہیں جن پر جلد عمل ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کستورا جی شاد اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ ہم نے راز داری کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت میں نتائج کا اعلان کیا ، پوزیشن لینے والے تمام طلبا وطالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
کمشنر ملتان