انٹر نتائج ، ابدالین ہائر سکینڈری سکول دین پور کا تین پوزیشنز پر قبضہ

انٹر نتائج ، ابدالین ہائر سکینڈری سکول دین پور کا تین پوزیشنز پر قبضہ

مظفر گڑ ھ ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ ڈی جی خان کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول دین پور مظفرگڑھ کے طلباء نے اعزاز کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کرتے ہوئے تین امتیازی پوزیشنیں بھی حاصل کیں ۔ امتحانی نتائج کے مطابق ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے ہونہار طالب علم محمد عادل نے پری انجینئرنگ کلاس میں 1034 نمبرز حاصل کر کے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آئی سی ایس گروپ میں احمد علی حمزہ نقوی نے 1018 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور محمد حمزہ نے 990 نمبر لیکر آئی سی ایس میں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول کے ان شاندار سالانہ امتحانی نتائج پر مظفرگڑھ ضلع کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بانی ادارہ الحاج عدیل مختیار اور انکے سکول کے باصلاحیت اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ مثالی پبلک سکول کے بانی الحاج شیخ محمد جمیل قریشی ، وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی ،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سردار خرم سہیل لغاری، قومی اسمبلی کے ارکان ملک رضا ربانی کھر، مہر ارشاد احمد سیال ، نوابزادہ افتخار احمد خان، مخدوم سید باسط سلطان بخاری، سردار عامر طلال گوپانگ، صوبائی اسمبلی کے ارکان مخدوم زادہ رضا بخاری ، سید سبطین بخاری، نوابزدہ منصور احمدخان، سردار عون حمید ڈوگر، میاں علمدار عباس قریشی، سردار نیاز احمد گشکوری، سردار اشرف رند، ملک قاسم ہنجراہ، سردار اظہر خان چانڈیہ، ضلع کونسل مظفرگڑھ کے چیئرمین سردار حافظ عمر خان گوپانگ اور میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے چیئرمین سردار محمد اکرم خان چانڈیہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں طلباء کی امتیازی پوزیشنوں پر الحاج عدیل مختیار کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تین پوزیشنز

مزید : ملتان صفحہ آخر