مٹھن کوٹ ، بجلی تار ٹکرا نے سے خوفناک آتشزدگی ، متعدد دکانیں جل کر خاکستر

مٹھن کوٹ ، بجلی تار ٹکرا نے سے خوفناک آتشزدگی ، متعدد دکانیں جل کر خاکستر

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)تیز ہوا کے سبب بجلی تار آپس میں ٹکرانے سے تمباکو ،سبزی اور فروٹس کی پانچ دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کے قائد اعظم بازار میں 44سالہ بجلی کے پرانی تار تیز ہوا کے سبب آپس میں ٹکرانے سے سایہ کیلئے بنائے گئے چھپر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلوں سے قریبی لوگ نیند سے جاگ گئے اور موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی جدوجہد کرنے لگے آگ مٹھن کوٹ کے تین بڑے بازاروں فریدی بازار صدر بازار اور قائد اعظم بازار کے سنگم پر لگی تینوں بازاروں پر سایہ کیلئے چھپڑڈالے گئے ہیں لوگوں نے ان چھپڑوں کو گراکر آگ پھیلنے کے بڑے خطرے کو کم کیا اسی اثناء میں فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا تاہم اسی اثناء میں پانچ دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں چیئر مین بلدیہ حمزہ کمال فرید آگ بجھانے والوں میں شامل تھے ۔آگ بجھانے کے فوراًبعد بلدیہ کے اہلکاروں نے تمام بازاروں میں لگے چھپڑ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا اور پورے شہر میں چھپڑ ہٹا دیے گئے تاجر برادری نے ضلعی صدر سردار علاؤ الدین مزاری کی قیادت میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میپکو افسران کو عشرہ محرم کے اختتام تک بوسیدہ تار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار وپڈا اہلکاروں کے نوٹس میں یہ خدشات لائے گئے ہر سال یہ پرانے اور بوسیدہ تار شہر میں بڑے نقصان کا سبب بن رہی ہیں شہر میں لگے بجلی کے کھمبے زنگ آلودہ ہوچکے ہیں ، انہوں نے پنجاب حکومت سے متاثرہ دوکان داروں کے نقصان کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا بصورت دیگر تاجر برادری بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

آتشزدگی

مزید : ملتان صفحہ آخر