حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ، عوام کے مسائل حل کریں گے

حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ، عوام کے مسائل حل کریں گے

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ ‘نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک سے بے روزگاری، غربت، مہنگائی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وزیراعظم(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

عمران خان کے ملک میں احتساب اورکفایت شعاری سے عوام پراعتماداورخوش ہے انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے کی مکمل پاسداری کریں گے اورعوام کوریلیف ملے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تھلی روڈپراپنے اعزازمیں پی ٹی آئی رہنماء جام امتیازاحمد، جام نیازاحمدکی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے کہاکہ انشاء اللہ عوام کو مسائل اور مشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے عوام کے تمام مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں تحریک انصاف ایک جہد مسلسل کادوسرا نام ہے عوام نے تحریک انصاف کو جس بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے اب ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انشاء اللہ ہم عوام کی اس اعتماد کا پورا پورا خیال رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈشیڈنگ کاخاتمہ، بجلی کی پیداوارمیں اضافہ، تعلیم اورصحت میں اصلاحات اورروایتی تھانہ کلچرختم ہونے کاوقت آگیاہے، اس موقع پرانہوں نے تمام ووٹرزاورسپورٹرزکاالیکشن میں بھرپورساتھ دینے پرشکریہ اداکیا، اس موقع پرتقریب کے میزبان جام امتیازاحمد، جام نیازاحمد، محمدافضل کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل بغیرکی تاخیرکے حل کئے جائیں گے حلقہ کے تمام علاقوں کے بنیادی مسائل سے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدبخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ وہ اپنے حلقے کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے۔اس موقع پرحاجی غلام کبریا، راشدگل، جام شہزاد، ریاض اعوان، امین کمبوہ ، چوہدری جاویداقبال بھی موجودتھے۔

پرعزم

مزید : ملتان صفحہ آخر