ترقیاتی سکیمیں، میئر ملتان کا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کو خط

ترقیاتی سکیمیں، میئر ملتان کا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپشل رپورٹر) میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں نے چیئرمینوں کے اصرار پر 23 کروڑ 30 لاکھ کے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے اشتہار اخبار کے لئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کو خط لکھ دیا۔ ٹینڈرز کے فارم 4 اکتوبر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

2 بجے تک وصول کئے جائیں گے اور اسی روز اڑھائی بجے کھولے جائیں گے۔ 23 کروڑ 30 لاکھ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری ایوان کے گزشتہ اجلاس میں دی جا چکی ہے۔ چیئرمینوں کے ایک وفد نے جس میں اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ، اعجاز فخر، طاہر اعوان ایڈووکیٹ، حامد ارائیں، رسالت خان شیروانی، رانا نعیم، صدیق انصاری، ملک عبدالرحیم، امجد انصاری، محمود قریشی شریک تھے نے میئر چودھری نویدالحق ارائیں سے ملاقات کی اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں پر کام کرنے کے لئے ٹینڈرز لگانے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں شریک چیف آفیسر محمد افضل نے اپنی مجبوری پیش کی کہ سیکرٹری بلدیات پنجاب کے زبانی حکم پر میں یہ ٹینڈرز نہیں لگا سکتا جس پر چیئرمینوں نے کہا کہ ہمیں لکھ کر دیں کہ آپ یہ ٹینڈرز نہیں لگا سکتے ہیں۔ چیف آفیسر نے لکھ کر دینے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے بھی زبانی آرڈرز آئے ہیں۔ آپ لوگوں کو بھی زبانی بتا رہا ہوں جس پر کافی دیر بحث مباحثہ ہوتا رہا۔ میئر چودھری نویدالحق ارائیں نے میونسپل کارپوریشن کے رولز آف بزنس منگوائے جس میں لکھا ہوا تھا کہ میئر خود بھی ٹینڈرز جاری کر سکتے ہیں۔ رولز آف بزنس کی روشنی میں چیئرمینوں نے میئر سے اصرار کیا کہ وہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کریں جس پر چودھری نویدالحق ارائیں نے 23 کروڑ 30 لاکھ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے لئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کو 4 اکتوبر کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایوان میں ہر یونین کونسل کے لئے 30 لاکھ کی ترقیاتی سکیموں اور مخصوص نشستوں کے چیئرمینوں کو 15 لاکھ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تھی۔