فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ، 7پوائنٹس سیل ، متعدد کو جرمانے

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ، 7پوائنٹس سیل ، متعدد کو جرمانے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8فوڈ پوائنٹس کوناقص اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیاہے ۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر128,200کے جرمانے عائد کیے تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں چیکنگ کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

دوران غلط لیبلنگ،مس برانڈنگ،ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرنے اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پرپارس ٹی ٹریڈرز،پشاور ٹی سٹور،شان ٹی کمپنی جبکہ رحیم یار خان میں سلور ٹی کمنی سیل پوائنٹ کو سر بمہر کیا۔راجن پورکی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں ،کیمیکلز، زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے ،بد بودار ماحول کی بناء پرحاجی بلال سویٹس اور بھٹی بیکرز کو سیل کیا۔ مزید برآں ڈی جی خان میں ممنوعہ گٹکا،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت جبکہ خانیوال میںآر او پلانٹ نہ ہو نے،گندے اور زنگ آلود بلاکس کے استعمال پر میاں چنوں آئس فیکٹری کو سر بمہر کیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کو ئی جگہ نہیں،صحت دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،راجن پور اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 96,500 کے جرمانے عائد کیے۔ملتان،رحیم یار خان ،لیہ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 31,700کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران1457کلوگرام پتی،140لیٹر مضر صحت دودھ،100کلوخراب گو شت اور دیگر اشیاء تلفکر دی گئیں۔متعددفوڈ پوائنٹس ،بیکرز ،ہوٹلز ، پروڈکشن یو نٹس، ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر