بہاولنگر ‘ خونخوار بلی کا حملہ ‘ 7 افراد زخمی

بہاولنگر ‘ خونخوار بلی کا حملہ ‘ 7 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نواحی علاقہ بستی کرتوں میں خونخوار بلی نے بچوں اور خواتین پر حملہ کرکے ،سات افراد زخمی کردیا، بتایا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

گیا ہے کہ نواحی علاقہ بستی کرتوں میں بلی اچانک آپے سے باہر ہو گئی۔ قریب کھڑی بچی ایمن پر حملہ کر دیا ایمن کی والدہ نے ایمن کو بچانے کی کوشش کی تو بلی نے اس کو بھی زخمی کر دیا دیکھتے ہی دیکھتے بلی نے سات افراد کو نوچ ڈالا بلی کے حملے میں ایمن ، عمان ،فرح ،مزراں ، ثریا، غلام علی حیدر زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ، خونخوار بلی کے اچانگ حملے پر علاقے میں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔جبکہ خونخوار بلی اپنے وار کر کے فصلوں میں گھس گئی۔