کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے ترقیاتی پروگرام پر تعارفی ورکشاپ

کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے ترقیاتی پروگرام پر تعارفی ورکشاپ

کراچی (پ ر)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چھوٹے طبقے کی آمدن میں اضافے اور اسکے فروغ کے پروگرام (Livelihood Support and Promotion of Small Community Infrastructure Programme) کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی جانب سے جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو کے مالی تعاون کے ذریعے خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں اس پروگرام (LACIP)کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ پی پی اے ایف خیبرپختونخوا کے تین اضلاع بونیر، شانگلہ اور لکی مروت میں اس پروگرام کے دوسرے مرحلے پر کام کررہا ہے۔سوشل ایکشن بیورو برائے فلاح و بہبود و تنظیمی نیٹ ورکنگ (سباؤن ) اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کے مالی و تکنیکی تعاون کے ساتھ لکی مروت میں کام کرے گا۔ سباؤن نے پشاور میں تعارفی سیشن کا انعقاد کیا تاکہ اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تمام آپریشنز پر بروقت اور روانی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس پروگرام میں پی پی اے ایف اور سباؤن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی اے ایف کے سینئر جنرل منیجر محمد ندیم اور سباؤن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد طارق بھی موجود تھے۔اس پروگرام کا ہدف یہ ہے کہ مقامی لوگوں اور اسٹاف کے لئے تربیتی پروگرامز کرائے جائیں ، دیہات کے لئے ترقیاتی منصوبے تیار کئے جائیں اور گاؤں کی تنظیم کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے جس میں پسماندگی کے شکار علاقوں اور گھرانوں کی سماجی انداز سے فعالیت پر توجہ دی جائے۔ یہ پروگرام اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے منتخب اضلاع میں اصلاحات کو نچلی سطح پر لانے کے لئے معاون ہو۔ اس سے تحصیل اور گاؤں کی تنظیم کی سطح پر انفراسٹرکچر اور آمدن میں بہتری لانے کے ساتھ گاؤں کے لوگوں کی سیاسی فیصلہ سازی کی شرکت میں نمایاں انداز سے اضافہ ہوگا۔پی پی اے ایف کے سینئر جنرل منیجر محمد ندیم نے ایل اے سی آئی پی (LACIP)پروگرام کی نمایاں خصوصیات اور اسکے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے مقام آبادیوں کو مستحکم بنانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ،"کمیونٹی اداروں کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگز اور ہنرمندی کے پروگرامز غربت کے خاتمہ کے لئے نمایاں انداز سے معاون ہیں۔ " انہوں نے انتہائی پسماندہ اضلاع میں شامل لکی مروت میں ترقیاتی کام کے لئے سباؤن کے کام کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید طریقوں اور نئے لائحہ عمل بروئے کار لاکر ایل اے سی آئی پی کے دوسرے مرحلے میں کام کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر