آرڈی اے کامختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

آرڈی اے کامختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے آرڈی اے لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے اصغر مال روڈ پلاٹ نمبر P-1529، P-1542 اور انصاری مارکیٹ راولپنڈ ی میں P-40 غیر قانونی تعمیر شدہ ایک دکان کو مسمار اور دو دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔ راولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کے عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر شدہ تین دکانوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ۔ واضح رہے کہ عمارت کے مالکان عامر سعد، محمد فاروق ، شیخ شہزاد اور کاشف پراچہ نے یہاں پر غیرقانونی طور پرکمرشل تعمیر ات کیں ۔ آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے سپرنٹنڈنٹ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے قواعدوضوابط کے برعکس اصغر مال روڈ اور ر انصاری مارکیٹ راولپنڈی پر غیر قا نونیِ تعمیر شد ہ تین دکانوں کے خلاف یہ آپریشن سر انجام دیا اور دکانوں کو مسمار /سربمہر کر دیا ۔ آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔