سسٹمز لمیٹڈ نے مائیکروسوفٹ کنٹری پارٹنر آف دی ایئرایوارڈ جیت لیا

سسٹمز لمیٹڈ نے مائیکروسوفٹ کنٹری پارٹنر آف دی ایئرایوارڈ جیت لیا

کراچی (پ ر) سسٹمز لمیٹڈ نے فخریہ طور پر مائیکروسوفٹ کنٹری پارٹنر آف دی ایئر ایوارڈ برائے پاکستان 2018 جیت لیا ہے ۔ کمپنی کو مائیکروسوفٹ کے صف اول کے اہم ترین پارٹنرز میں سے ایک قرار دیا گیا جو مائیکروسوفٹ کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر صارفین کو جدت اور بہترین انداز سے باسہولت خدمات فراہم کرتا ہے۔ سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او آصف پیر نے کہا، "ہم مائیکروسوفٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ ملنے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم نے یہ شاندار ایوارڈ بھرپور عزم کے ساتھ اپنی بہترین کسٹمر سروس کی فراہمی کی وجہ سے ہی جیتا ہے ۔ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ہماری ٹیمیں کھادی اور مائیکروسوفٹ میں ہمارے پارٹنرز کے ساتھ انتہائی مل جل کر کام کرتی ہیں تاکہ ایسی خصوصی خدمات فراہم کی جائیں جو کھادی کی مطلوبہ ضروریات سے بہترین انداز سے ہم آہنگ ہوں ۔ اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بہترین سہولت کی فراہمی ایک بڑی کامیابی ہے اور میں اپنے ٹیکنالوجی ماہرین کے عزم اور محنت کو سراہتا ہوں۔" مائیکروسوفٹ کی جانب سے یہ ایوارڈز مختلف شعبوں میں دیئے گئے ہیں۔ اس میں دنیا بھر کے ۵۱۱ممالک کے ۰۰۶۲ سے زیادہ درخواست کنندگان میں سے ایوارڈز جیتنے والوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ سسٹم لمیٹڈ کو غیرمعمولی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پاکستان میں ذیلی سطح پر ادارے کی نمائندگی پر منتخب کیا گیا۔ مائیکروسوفٹ کنٹری پارٹنر آف دی ایئر ایوارڈز ملک گیر سطح پر ایسے پارٹنرز کو ایوارڈز دیتا ہے جنہوں نے بہترین کاروباری مہارت کے اظہار کے ساتھ گزشتہ سال میں مختلف کسٹمرز کو مائیکروسوفٹ کی سہولیات فراہم کیں۔ یہ ایوارڈ سسٹمز لمیٹڈ کی کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے جس نے مائیکروسوفٹ کے مقامی آفس کے ساتھ کامیابی سے موثر رابطے رکھے اور اسی دوران جدت اور کاروباری نتائج کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ صارف کو مطمئن کرکے نئے صارفین کو بھی خدمات فراہم کیں۔

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر