سید غوث علی شاہ کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

سید غوث علی شاہ کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور سچی خاتون تھیں انہوں نے ہمیشہ سیاسی و جمہوری عمل کی مظبوطی کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ایک بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ پارٹی پر جب کڑا وقت آیا اس وقت کلثوم نواز ثابت قد م رہیں اور پارٹی کا جھنڈا تھامے رکھا انہوں نے کہا کہ مرحومہ میری بہنوں کی طرح تھی اور پارٹی کے ادنا کارکن کے ساتھ بھی شفقت سے پیش آتی تھی انہوں نے کہا کہ جب 12اکتوبر 1999کو منتخب حکومت ختم ہوئی اور لوگ پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے اس وقت کلثوم نواز ہی وہ خاتون تھیں جنہوں نے سب سے پہلے آواز حق بلند کی سید غوث علی شاہ نے کہا کہ مرحومہ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحومہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر