مظفرآباد، منہ کھر کی بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز ہوگیا

مظفرآباد، منہ کھر کی بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے گڑھی دوپٹہ و ملحقہ علاقہ جات میں منہ کھر کی بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز کردیا ، گڑھی دوپٹہ و ملحقہ علاقہ جات میں مہم کا آغاز ڈاکٹر عارف اقبال نے کیااس موقع پر ڈاکٹر محمد اعجاز میر، سید حسنین علی و دیگر اسٹاف بھی ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر عارف نے کہا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں تاکہ کوئی بھی جانور ٹیکہ لگے بغیر نہ رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کو اس حوالہ سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ویٹرنری سینٹر سے رابطہ کریں کسان حضرات سے گزارش ہے کہ ویٹرنری اہلکاران سے تعاون کرتے ہوئے اپنے جانوروں کو ٹیکے لگوائیں۔