دودنیال کا نوجوان احمدعلی چارروز سے پراسرار طور پر غائب ،والدین پریشان

دودنیال کا نوجوان احمدعلی چارروز سے پراسرار طور پر غائب ،والدین پریشان

مظفرآباد (بیورورپورٹ)دودنیال کا نوجوان احمدعلی چارروز سے پراسرار طور پر غائب تفصیلات کے مطابق د ودنیال کا رھائشی اور پنجاب کا لج گوجرہ میں سکینڈ ائیر کا طالب علم احمدعلی ولد علی زمان حال مقیم مانک پیاں مظفرآباد گذشتہ اتوار کو گھرسے اپنی ایک کتاب لینے بازار گیا اور تاحال گھر واپس نہ پہنچ سکا والدین وعزہ نے تلاش کے بعد ناکام ہو کر ضلعی انتظامیہ کے پاس درخواستیں اور گمشدگی کی اطلاع پنچائی 22سالہ نو جوان کی پر اسرارکمشدگی سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیاعلاوہ ازیں والدین کی شدت غم سے بری حالت والدہ پر غشی کے دورے علاوہ ازیں عمائدین شہرنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس حساس مسئلہ پر بھر پور توجہ دیجائے اور ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو لوگوں کی جان ومال کے درپے ہوں اور بالخصوص پولیس اس کیس میں دلچسپی لیتے ہوئے اس نوجوان کو باز یاب کروائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر