دعوت اسلامی کی شجر کاری احسن اقدام ہے، نور الحق قادری

دعوت اسلامی کی شجر کاری احسن اقدام ہے، نور الحق قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطار ی،اراکین شوریٰ عبدالحبیب عطاری،حاجی وقار عطاری، یعفور رضا عطاری نے وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج واشاعت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے جامعتہ المدینہ، مدرستہ المدینہ، دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کے اعلان سبزسبز پاکستان کے بعد دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نور الحق قادری نے امیر اہل سنت کے اعلان سبز سبز پاکستان کو خوش آئندقرار دیااور دعوت اسلامی کے تحت جاری شجر کاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کومدنظر رکھتے ہوئے پودے انسانی زندگی کیلئے نہایت اہم ہیں ،انہوں نے دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت پردعوت اسلامی کی کوششوں سراہا اور کہا کہ جس طرح دعوت اسلامی نے نوجوانوں کی زندگیوں جو انقلاب پیدا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔دعوت اسلامی کے وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو دینی کتب بھی تحفے میں پیش کیں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی بھی دعوت دی۔

Back to Conve

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر