کلثوم نوازآمریت کیخلاف لڑنیوالی بہادر خاتون تھیں،شاہ غلام قادر

کلثوم نوازآمریت کیخلاف لڑنیوالی بہادر خاتون تھیں،شاہ غلام قادر

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر وڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز آمریت کے خلاف لڑنے والی ایک بہادر خاتون تھیں، جنہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں قدم بقدم ساتھ دیا۔ اُن کی رحلت سے نہ صرف شریف خاندان ایک عظیم خاتون و مضبوط کردار سے محروم ہو گیا ہے بلکہ مُلک پاکستان ایک مخلص محب وطن جمہوری اقدار کی داعی لیڈر اور دیانتدار شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام اور اپنی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افرادکے ساتھ دلی دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مُلک و ملِت کے لیے شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے اور سوگوار خاندان سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ دُکھ کے اِن لمحات میں کشمیر کے عوام شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر