راولپنڈی میں پانی سپلائی منصفانہ اندازمیں کی جائے،شہریارریاض

راولپنڈی میں پانی سپلائی منصفانہ اندازمیں کی جائے،شہریارریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے واسا اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور پانی سپلائی منصفانہ انداز میں کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا تدارک کیا جائے ، واسا کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر ی طویل عرصہ سے مشکلات سے دور چار ہیں، واسا میں جعلی بلوں کے ذریعے رقم بٹورنے کا سلسلے بند کیا جائیگا ، راولپنڈی میں آبی قلت کو ختم کرنے کیلئے غازی بروتھا کینال سے پانی کی فراہمی کیلئے70ارب کی لاگت سے منصوبہ جلد شروع کیا جائیگا تاکہ آنے والے وقت میں شہریوں کو پانی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کااظہارتحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر شہریاریا رض نے شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شہر یار ریاض کا کہنا تھا کہ ماضی میں واسا کی ناقص کارکردگی کو اب برداشت نہیں کیا جائے ، پانی کی فراہمی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غیر منصفانہ طرز قابل قبول نہیں واسا حکام اور اہلکار اپنے طرز عمل کو درست کرتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کریں، واسا کے کرپٹ عناصر کی جانب سے پاس کرانے والے جعلی بلوں کا جلد تدارک کیا جائے گا اور اس گھناونے کام میں ملوث اہلکاروں اور افسران کوجلد بے نقاب کیا جائے اوروہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے،ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایاجائیگااور عوام کو ملنے والی سہولت کے آڑے آنے والے افسران اور اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، راولپنڈی میں پانی کی سپلائی لائنیں بہتر بنائی جائیں اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعمیر کئے گئے فلٹریشن پلانٹ جو طویل عرصہ سے بند پڑے ہوئے ہیں فوری بحال کیا جائے،انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت مستقبل میں پیش آنے والی آبی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مستقل اور طویل المدتی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے اس لئے راولپنڈی میں غازی بروتھا کینال سے پانی کی فراہمی کیلئے 70ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا جائے، اس حوالے سے ڈونر ایجنسیوں ،دوست ممالک اورمرکزی حکومت سے رابطے میں تاکہ منصوبے کی رقم کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔