پی آئی اے میں ترکش آپریٹنگ سسٹم نے کام شروع کردیا

پی آئی اے میں ترکش آپریٹنگ سسٹم نے کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے میں ترکی کے آپریٹنگ سسٹم نے کام کرنا شروع کردیا، امریکی کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن نئے نظام کے تحت ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اب امریکن نہیں بلکہ ترکی کا آپریٹنگ سسٹم چلے گا، ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔دو دہائی پرانی امریکی کمپنی سیبر کی جگہ ترکی کی کمپنی ہٹ اٹ کا نظام لاگو کیا جائے گا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم سے پی آئی اے کواربوں روپے کی بچت ہوگی، ترکش ایئرلائن سے قومی ائیرلائن نے پانچ برس کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنسیوں کو نئے آپریٹنگ سسٹم سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جاچکا ہے۔