کراچی ،دہلی کالونی سے مغوی بازیاب ،4ملزمان گرفتار

کراچی ،دہلی کالونی سے مغوی بازیاب ،4ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی شخص کو بازیاب کراکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر کو ایس ایچ او تھانہ فریئر کو اطلاع موصول ہوئی کہ مروان ولد انور جلال کو نامعلوم ملزمان نے دہلی کالونی کے علاقے میں گذشتہ رات سے اغواء کرکے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا اور یہ اطلاع مروان کی بیوی نے دی ۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ فریئر چوہدری سعید اختر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مدنی آباد نزد مدنی مسجد دہلی کالونی کراچی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان مختیار احمد ولد اشفاق احمد ، عادل علی ولد ممتاز علی ، شبیر علی ولد ممتاز علی اور بشیر علی ولد ممتاز علی کو موقع سے گرفتار کرکے حبس بے جا میں قید شہری بنام مروان ولد انور جلال کو بازیاب کرالیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ شہری کو حبس بے جا میں رکھنے میں ملوث چار ملزمان کی بروقت گرفتاری اور مغوی کی بازیابی پر ڈی آئی جی پی نے تھانہ فریئر کے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی کو ملزمان کی گرفتاری پر شاباش اور تعرفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر