پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ،خیرالنظران عبدالرحمن

پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ،خیرالنظران عبدالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل خیر النظران عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جس نے ملائشیاء کو آزاد ملک کی حیثیت سے پہلے تسلیم کیا ہے ،دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں ملکر کام کررہے ہیں،وہ ملائشیا کے61 یوم آزادی پر قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نہ صرف سیاسی ومعاشی ،بلکہ دفاعی شعبے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور سیاحت کو بھی اہمیت دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان رشتے مضبوط ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملائشیا بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ یہاں ملائشیا کا امیج بہتر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔