15 ویں P@SHA آئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد

15 ویں P@SHA آئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد

کراچی (پ ر)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (P@SHA) نے 15 ویں P@SHA آئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد کیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ P@SHA ایوارڈز آئی ٹی صنعت کا ایک اہم ایونٹ ہیں جو سفارت کاری و میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ ایوارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی متحرک آئی ٹی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک پلیٹ فارم پر موجودگی کو سراہا اور اس شعبہ کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ P@SHA کے چیئرمین برکان سعید نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور سیکریٹری جنرل شہریار حیدری نے حکومت کے ساتھ اشتراک اور حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا جو آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری اور ہماری معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی سی ٹی مقابلوں میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں 18 ویں اے پی آئی سی ٹی اے ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے گوانگ ژو، چین جائیں گی جس میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز کمپنیاں مقابلہ میں حصہ لیں گی۔

Back to C

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر