کراچی ،سید ابن حسن کے والد شہید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی

کراچی ،سید ابن حسن کے والد شہید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی

کراچی (پ ر) معروف بینکار ،صحافی اور مذہبی اسکالر سید ابن حسن نقوی کے والد شہید سید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے نے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں علی حسن نقوی کی شہادت کو قابل فخر قرار دیا ہے ۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے اپنے خاندان کے لیے بے انتہاء محنت کی اور بچوں کی پرورش میں کوئی کمی نہ چھوڑی ۔ان کے ساتھ گذرا ہوا ہر لمحہ آج بھی یاد آتا ہے ۔خاندان کی خدمت کے ساتھ وہ سماجی کاموں کو بھی بہتر طریقے سے سرانجام دیتے رہے ۔برسی کے موقع پر پاکستانی ہیروز آرگنائزیشن ،کنیز فاطمہ ویلفیئر آرگنائزیشن ،سرونگ ہینڈز سمیت مذہبی سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید سید علی حسن کے نام سے شاہراہ اور یادگار قائم کی جائے تاکہ ان کی ملک کے خاطر قربانی کو یاد کیا جاسکے ۔برسی کے موقع پر شہید علی حسن نقوی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہید کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔خاندان نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ کی درخواست کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر