کلثوم نوازکے انتقال سے سب کو دکھ پہنچا ہے،اقبال قریشی

کلثوم نوازکے انتقال سے سب کو دکھ پہنچا ہے،اقبال قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاہورسرکل کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ہم سابق وزیراعظم سمیت سب کو دکھ پہنچا ہے ، بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے بیگم کلثوم نواز ایک بہادرخاتون تھیں ،مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو اپنے کشمیری النسل ہونے پر فخر تھا،میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کی تحریک کے دوران مظفرآباد بھی آئیں مرحومہ نے ایک سوال پر بہت جوش کے ساتھ کہا میرا آبائی تعلق مقبو ضہ کشمیر سے ہے اور مجھے فخر ہے کہ کشمیری النسل ہوں جس کے بعد مرحوم سردار عبدالقیوم خان اور سابق وزیراعظم سردار عتیق کی دعوت پر نیلہ بٹ جلسہ سے بھی خطاب کیا میاں نواز شریف کی زندگی خصوصاً آزمائش کے دور میں کلثوم نواز کا کردار ہمیشہ انکا مسیحا رہا اور نواز شریف کو گھر سے لیکر سیاست تک انکا حوصلہ بنی رہیں۔ مرحومہ کا انتقال ایک سانحہ ہے، محترمہ کلثوم نواز کی پاکستان،جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمد اقبال قریشی کا کہنا تھا کہ محترمہ کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف جس دلیرانہ انداز میں تحریک کی قیادت کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم میاں محمد نوازشریف ، شہباز شریف و دیگر پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔