مظفرآباد، مجسٹریٹ بلدیہ کی دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی
مظفرآباد(بیورورپورٹ) مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ کی دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی ۔ زیروپوائنٹ پر ناکہ لگا کر شہر بھر میں فروخت ہونیوالا 15من سے زائددودھ ضائع کردیا۔ ان کے ہمراہ امور حیوانات کی ٹیم بھی موجود تھی۔ یہ دودھ نواحی علاقوں ائیر پورٹ ‘ نیاز پورہ ‘ بانڈی کریم حیدر‘ ہوتریڑی سیمت دیگر علاقہ جات سے مظفرآباد لا کر فروخت کیا جاتا تھا ۔ مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کارروائی کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فوڈ انسپکٹر ندیم علی میر ‘ ڈاکٹر طاہر وسیم ‘ فراز اعوان ‘ پرویز اختر ‘ اور لیب کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ چیکنگ کے دوران 25من میں سے 15من دودھ ناقص پایا گیا جسے ضبط کرکے دومیل پل سے دریا میں گراد یا گیا۔