اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے ،یونس سومرو

اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے ،یونس سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان سندھ اسمبلی کے رکن محمد یونس سومرو نے کہا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ لیاری سمیت کراچی میں گنجان آبادیوں میں پانی کا غیر اعلانیہ ناغہ صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ،موجودہ حکومت تیسری بار حکومت میں آئی ہے،اس کے باوجود صوبے کے لوگوں کی جان ومال کو تحفظ اور پانی جیسی سہولت دستیاب نہ ہو تو عوام اپنا حق کس سے طلب کریں،وہ لیاری میں اپنے حلقے کے پانی اور بجلی سے متاثرہ لوگوں کے وفد سے اپنے دفتر میں بات چیت کررہے تھے،محمد یونس سومرو نے کہا کہ حزب اختلاف کے رکن کی حیثیت سے حکومت کی کمزوریوں کی نشان دہی کرنا اور عوام کے مسائل اور انکے مجبوریوں سے حکومت کو آگاہ رکھنا انکا مینڈیٹ ہے وہ اپنے قائد علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں پوری دیانت داری اور خلوص سے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر