میری ٹائم کی کارروائی ،18 بھارتی ماہی گیر گرفتار

میری ٹائم کی کارروائی ،18 بھارتی ماہی گیر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے 18بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔گرفتار ماہی گیروں کی 2 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Back to Conversion Tool