پلی بارگین کرنے والے افسران کی تعیناتی،درخواست کی سماعت ملتوی

پلی بارگین کرنے والے افسران کی تعیناتی،درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پلی بارگین کرنے کے باوجود حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پلی بارگین کرنے کے باوجود حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان کے وکلا کی جانب سے کہنا تھا کہ پلی بارگین کے متعلق معاملہ کی سماعت سپریم کورٹ میں کی جائیگی عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ہی اس کیس کو دیکھیں عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کے متعلق جواب جمع کرادیا جواب میں بتایا گیا کہ سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کو عدالت کے احکامات پر ہٹادیا گیا جبکہ عدالت میں سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے بغیرسنے عہدے سے ہٹادیا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کی درخواست سمیت دیگرکی بھی درخواست بعد میں سنیں گے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ملزم غلام مصطفی لوند کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے کیس میں غلام مصطفی لوند حسن نقوی سمیت دیگر پلی بارگین کی رقم واپس کرچکے ہیں عدالت نے وکلا اور پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی واضح رہے کہ پلی بارگین کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے افسران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر