ڈاکٹر اسحاق منصوری کی حسن صہیب مراد کی وفات پر تعزیت

ڈاکٹر اسحاق منصوری کی حسن صہیب مراد کی وفات پر تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ سندھ کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے معروف ماہر تعلیم، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے سابق ناظم ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے واقعے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، جنہوں نے اپنے علم و عمل کے ذریعے پوری زندگی اپنے والد محترم مرحوم خرم جاہ مراد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک اور انسان ذات کی سیرت و کردار کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ اسلامی نظامت تعلیم پاکستان کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے مرحوم نے ملک کے طول وعرض میں اساتذہ و نسل نو کے سیرت و کردار کی تعمیر کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت،درجات بلندی اورپسماندگان کیلیے صبروجمیل کی دعا کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر