گلشن اقبال ،مسلح ملزمان خاتون سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار

گلشن اقبال ،مسلح ملزمان خاتون سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پولیس ڈاکوں کے سامنے بے بس۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مسلح افراد کار سوار خاتون سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پاپوش نگر میں دو افراد کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ جہاں ڈاکو خاتون سے زیورات سے تقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوں نے کار کو روکا۔ ڈاکوں نے کار من سوار خاتون کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔دوسری جانب کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے پاپوش نگر فائیو سی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے ہیں۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر