گرین اسٹار نے ’ساتھی جیت کا جشن‘ مہم کا آغاز کر دیا

گرین اسٹار نے ’ساتھی جیت کا جشن‘ مہم کا آغاز کر دیا

کراچی(پ ر)پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کے خود مختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (’’گرین اسٹار‘‘ ) نے ’ساتھی جیت کا جشن‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں ملک کے 34 شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مختلف سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گااور شاندار انعامات دئیے جائیں گے۔انعامات جیتنے کے لیے انہیں ساتھی (Saathi)کے خالی پیک کے ہمراہ اپنا نام، پتا اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل بھیجنا ہو گی۔ مہم کو فروغ دینے کی غرض سے گرین اسٹار’ساتھی جیت کا جشن‘ کے فلوٹ کی سرگرمیاں پاکستان کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں کے 34 شہروں میں انجام دی جائیں گی اور 34 دنوں تک جاری رہیں گی۔ اس مہم کا آغازمؤرخہ 10ستمبر کو ٹنڈو آدم سے ہوا تھا اور یہ لوئر دیر(Lower Dir) میں ختم ہو گی۔ گرین اسٹار کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس قسم کی سرگرمیاں صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں انجام دی جارہی ہیں۔ہر شہر میں ،آٹھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی ان سرگرمیوں میں عوام کو لائیو میوزک، تفریحی سرگرمیوں اورمل کر کھیلے جانے والے کھیلوں ، مثلاً ورچوئل رئیلٹی پر مشتمل کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شریک کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں کے دوران انہیں خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل ادویات کے درست استعمال کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ یہ سرگرمیاں ہر سال انجام دیتی ہے جس میں لاکھوں پاکستانی شرکت کرتے ہیں اور انعام کے طور پر موٹرسائیکلیں، موبائل فون، جنریٹر وغیرہ جیتتے ہیں۔ان سرگرمیوں میں صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ساتھی کے خالی پیک ، اپنے نام، پتے اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل کے ہمراہ پوسٹ آفس باکس نمبر 12558 پر بھیجیں۔انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان لکی ڈرا کے ذریعہ کی جاتا ہے۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کو اپنی تاریخ پر فخر ہے جس کے دوران اس نے درست معلومات کی فراہمی، معیاری خدمات اور مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر کے پاکستان میں تولیدی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

Back to C

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر