اوپو نے A5اسمارٹ فون متعارف کرادیا
کراچی (پ ر) سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) نے A3اسمارٹ فون کی کامیابی کے بعد اسی سیریز میں حیران کن ڈیزائن اور ڈوئل ریئر کیمروں کی خصوصیات کے ساتھ A5کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کیا ہے۔ اوپو A5اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسل پلس 2 میگا پکسل کے ڈوئل ریئر کیمرے ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور سپر فل اسکرین ہے ۔ یہ فیچرز کم قیمت میں بہترین اسمارٹ فون کے استعمال کی سہولت پیش کرتے ہیں ۔ یہ ڈیوائس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی 2.0 سے آراستہ ہے جو نوجوان صارفین کو حقیقی اور زیادہ قدرتی انداز سے سیلفی کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ 4GB RAM اور32GB ROMاسٹوریج کے ساتھ کوالکم اسنیپ ڈریگن 450 اوکٹا کور پروسیسر اور 4230 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 27 ہزار 999 روپے میں جدت انگیز فیچرز کے ساتھ بہترین ڈیوائس ہے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے اسے متعارف کرانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اوپو کا ویژن ہے کہ نوجوان صارفین کو ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ۔ اوپو A5اپنے صارفین کی زندگیوں کو مزید باسہولت بنانے کے لئے تیار ہے۔ ہم مواد، خدمات اور ٹیکنالوجی کے ملاپ میں مزید بہتری لانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ اپنے صارفین کو مزید بہتر کاموں کے لئے بااختیار بنایا جائے۔ جدید ترین فیچرز اور حیران کن باڈی کے ساتھ A5اسمارٹ فون استعمال میں پہلے سے زیادہ باسہولت ہے۔"