10محرم الحرام کیوجہ سے شٹرڈاؤن ہڑتال22کی بجائے 27 ستمبر کوہوگی،تاجرجائنٹ کمیٹی مظفرآباد

10محرم الحرام کیوجہ سے شٹرڈاؤن ہڑتال22کی بجائے 27 ستمبر کوہوگی،تاجرجائنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تاجر جائنٹ کمیٹی مظفرآباد کا اجلاس ،10محرم الحرام کے باعث شٹرڈاؤن احتجاج ،27ستمبر کو کرنے کا اعلان قبل ازیں 22ستمبر کا اعلان کیا گیا تھا گزشتہ روز تاجر جائنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین عبدالرزاق خان منعقد ہوا اجلاس میں اصغر نثار میر ،بشارت مغل ،مک معید ،میر امتیاز احمد ،اشفاق ترین ،تنویر قریشی ،عارف لون ،شہزاد اعوان ،شیخ ہارون ،خواجہ نعمان عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ دریائے نیلم کے پانی کو منتقل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر خاموشی ناقابل معافی جرم ہے مظفرآباد کی دھرتی اپنے بیٹوں کو پکاررہی ہے اسلیے 22ستمبر کو نہیں بلکہ 27ستمبر کو مکمل شٹرڈاؤن ہوگا اپراڈہ میں احتجاج کیا جائے گا تاجروں نے کہا کہ دریائے نیلم کے منتقل ہونے کے بعدا ب حکمرانوں سیاستدانوں سب کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور جھیلوں کی تعمیر سمیت دریائے جہلم کو بچایا جائے کوہالہ پراجیکٹ پر معاہدہ کرکے اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔